گورنر نے ڈی اروند کی قیامگاہ پر حملہ کی رپورٹ طلب کی

   

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی قیامگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی کو ہدایت دی۔ گورنر نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی ایم پی کی قیامگاہ پر احتجاج کرکے اشیاء کو نقصان پہنچایا گیا۔ اروند کے ارکان خاندان اور نوکروں کو ڈرایا دھمکایا گیا جس کی ہر شہری کو مذمت کرنی چاہئے۔ جمہوری نظام میں اظہار خیال کی آزادی اور احتجاج پر شہری کا حق ہے مگر تشدد برپا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ ڈی جی پی مہندر ریڈی سارے واقعہ پر رپورٹ راج بھون کو روانہ کریں۔ن