حیدرآباد۔20۔ فروری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن ٹاملناڈو میں ایک تقریب کے دوران اچانک گر پڑیں جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہوچکا ہے۔ اگرچہ یہ واقعہ ٹاملناڈو کے مہابلی پورم کے قریب واقع پٹی پولم گاؤں میں کل پیش آیا لیکن سوشیل میڈیا پر ویڈیو آج وائرل ہوا۔ سوندرا راجن تقریب میں شرکت کے بعد اپنی کار کی طرف واپس ہورہی تھیں کہ کارپیٹ کے پیر میں آجانے سے وہ توازن کھو بیٹھیں اور زمین پر گر گئیں۔ سیکوریٹی عملہ نے انہیں گرنے سے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔ گورنر کو سیکوریٹی اسٹاف نے فوری اٹھنے میں مدد کی۔ اس واقعہ میں گورنر کو کوئی زخم نہیں آئے اور وہ اطمینان کے ساتھ اٹھ کر واپس ہوگئیں۔ گورنر نے جاتے ہوئے طنزیہ انداز میں ریما رک کیا کہ گرنے کی یہ خبر ٹی وی چیانلس پر اہم نیوز بن جائے گی۔ ڈاکٹر سوندرا راجن مہابلی پورم میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سیٹلائیٹ لانچ وہیکل مشن 2023 کے پروگرام میں شریک تھیں۔ اس واقعہ کے بعد کئی اہم شخصیتوں نے گورنر سے ربط قائم کرتے ہوئے ان کی صحت کے بارے میں معلوم کیا۔ر
