حیدرآباد 15جنوری ( یواین آئی ) گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے چینائی میں پونگل کی تقریب منائی۔تمیلی سائی کا تعلق تمل ناڈو سے ہے ، چینائی کے ویروگمباکم میں اپنی قیامگاہ میں بڑے پیمانہ پر پونگل کی تقریب کااہتمام کیاجس میں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گورنرنے پونگل کی روایتی ڈش تیار کی۔انہوں نے تمام کو پونگل کی مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز وزیراعظم مودی نے دہلی میں پونگل کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے تمام کو مبارکباد پیش کی۔رام مندر کی افتتاحی تقریب کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہاکہ ہر ایک کایہ خواب تھا کہ رام مندر کی تعمیر ہو،آج یہ خواب پوراہورہا ہے ۔وزیراعظم مودی اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے ۔اس پر وہ سیاست نہیں کرناچاہتیں۔