گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے راج بھون میں ترنگا لہرایا

,

   

حیدرآباد ۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے 74 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر راج بھون میں ترنگا پرچم لہرایا ۔ گورنر نے اس موقع پر تمام عہدیداروں اور راج بھون کے اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ۔ گورنر نے اپنے شوہر ڈاکٹر سوندرا راجن اور دوسرے افراد خاندان کے ساتھ تقاریب میں حصہ لیا ۔ قبل ازیں گورنر نے راج بھون کے مندر میں پوجا کی ۔ انہوں نے تقریبا ہر اسٹاف ممبر سے فردا فردا ملاقات کی اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔ راج بھون میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں سماجی فاصلے کے اصولوں کا پورا خیال رکھا گیا ۔