میڈیکل ٹیچنگ پروفیسرس کے ریٹائرمنٹ حد عمر میں توسیع کے بل پر ڈاکٹر سوندرا راجن کا اعتراض
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) راج بھون اور پرگتی بھون کے درمیان جو دوریاں پیدا ہوئی ہیں اس میں دن بہ دن مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ تقریباً 2 ماہ سے اسمبلی میں منظورہ بلز کو گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے زیر التواء رکھا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو راج بھون طلب کیا گیا تھا ۔ تازہ طور پر راج بھون سے ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کو طلب کیا گیا ہے۔ جس سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ گورنر کوٹہ ایم ایل سی نشست کیلئے پی کوشک ریڈی کے نام کو گورنر نے منظوری نہیں دی تھی تب سے راج بھون اور پرگتی بھون میں دوریاں پیدا ہوگئی ۔ گورنر نے کئی مرتبہ بلواسطہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مرکزی حکومت سے پروٹوکال پر عمل نہ کرنے کی شکایت کی ہے ۔ اس مسئلہ پر چیف منسٹر کے سی آر نے خاموشی اختیار کی ہے تاہم وزراء اور ٹی آر ایس کے عوامی منتخب نمائندوں نے گورنر پر بی جے پی کے آلہ کار کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 2 ماہ قبل اسمبلی میں 7 بلز منظور ہوئے ہیں ۔ جس سے دوسرے دن روایت کے مطابق اسمبلی سکریٹریٹ نے ان بلز کو راج بھون سے رجوع کردیا ہے ۔ طور پر گورنر کی جانب سے ان بلز کو ہفتہ 10 دن میں منطوری دی جاتی ہے ۔ جس کے بعد گزٹ جاری کیا جاتا ہے ۔ تاہم دو ماہ سے منظورہ بلز راج بھون میں زیر التواء ہے ۔ ایک ہفتہ قبل گورنر نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو راج بھون طلب کرکے یونیورسٹیز میں تقررات کیلئے مشترکہ بورڈ کے فیصلے پر وضاحت طلب کی تھی ۔ راج بھون نے تازہ طور پر ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کو طلب کیا ہے ۔ میڈیکل ٹیچنگ اسٹاف کی وظیفہ کے عمر میں اضافہ کرتے ہوئے اسمبلی میں منظور کردہ بل پر گورنر مطمئین نہیں ہے ۔ اس بل میں ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ ڈائرکٹر اف میڈیکل ایجوکیشن ایڈیشنل ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے ریٹائرڈمنٹ کی حد میں اضافہ کرنے پر گورنر کو اعتراض ہے ۔ جس کی وجہ سے ہریش راؤ کو راج بھون طلب کیا گیا ہے ۔ پروفیسرس کے ریٹائرمنٹ کے حد عمر کو 62 سال بڑھاکر 65 سال کیا گیا ہے۔ ن