گورنمنٹ اسکول میں اساتذہ کی کمی پر طلبہ شدید برہم

   


بھینسہ میں دو گھنٹے راستہ روکو احتجاج، سیاسی قائدین کا اظہار یگانگت

بھینسہ : 22نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل کے موضع نگوا گورنمنٹ تلگو میڈیم ہائی اسکول کے طلبا و طالبات نے تقریبا دو گھنٹے تک شاہراہ پر راستہ روکتے ہوئے زبردست احتجاج منظم کیا اور اساتذہ کے تقرر کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید ناراضگی اور غم و غصہ کا اظہار کیا طلبہ نے بتایا کہ اسکول میں تلگو اور بائیو سائنس مضامین کے اساتذہ موجود نہیں جس کی وجہ سے جماعت دہم کے طلبہ کو سالانہ امتحانات کی تیاری میں شدید مشکلات پیش آرہے ہیں۔ اس احتجاجی دھرنے کی اطلاع پاکر تعلقہ سینئر قائد و انوسیا پوار ٹرسٹ چیرمین پی راما راؤ پٹیل پہنچکر طلبہ اور اولیائے طلبہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اظہار یگانیت اور افسوس کا اظہار کیا اس دوران کوبیر منڈل ایجوکیشن آفیسر بھی پہنچے اس موقع پر پی راما راؤ پٹیل نے حکومت تلنگانہ اور محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مذکورہ اساتذہ کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے طلبہ کے مسائل کو حل کریں ورنہ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا بعدازاں طلبہ نے اپنا احتجاج بند ختم کردیا واضح رہے کہ بھینسہ شہر اور قریبی مواضعات کے گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولوں کے طلبہ بھی اساتذہ کی عدم تقرری کے سبب تعلیم متاثر ہونے پر کافی پریشان ہے حکومت تلنگانہ بالخصوص ضلع نرمل محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو صاف و شفاف پیمانے پر سروے کرتے ہوئے اساتذہ کی تقرری عمل میں لاتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو درخشاں بنانے کی اشد ضرورت ہے۔