گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات

   

1147 جائیدادوں کیلئے اندرون ہفتہ اعلامیہ متوقع ، خانگی پراکٹس پر امتناع برقرار

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 1147 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ایک ہفتہ میں اح کامات جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسیس رکروٹمنٹ بورڈ (ایم ایچ ایس آر بی) نے پہلے ہی 969 سیول اسسٹنٹ سرجنس کے تقررات کے عمل کا آغاز کردیا ہے اور درخواستوں کی جانچ پڑتال پر بھی مکمل ہوگئی ہے ۔ اہل امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردگی ئی ہے ۔ آج سے اسنادات کی تنقیح بھی شروع ہوگئی ہے جو 25 نومبر تک جاری رہے گی ۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتہ میں سارا عمل مکمل ہوجائے گا ۔ سیول اسسٹنٹ سرجنس کی جائیدادوں پر تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں پہنچ چکا ہے ۔ اس لئے اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کے عمل کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ تاہم جاری ہونے والے اعلامیہ میں خانگی پراکٹس پر امتناع کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ سیول اسسٹنٹ سرجنس کے تقررات میں خانگی پراکٹس پر امتناع برقرار ہے ۔ ان جائیدادوں کیلئے 4800 درخواستیں وصول ہوئیں۔ ان تمام جائیدادوں کیلئے ایم بی بی ایس کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ سیول سرجنس کی تمام جائیدادیں اسپیشلسٹ اور سوپر اسپیشلسٹ جائیدادیں ہیں۔ ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے امیدواروں نے خانگی پراکٹس پر امتناع کے احکامات کو قبول کیا ہے ۔ جس کے بعد حکومت دیگر جائیدادوں کے تقررات میں ان قواعد پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ ن