گورنمنٹ ٹیچر ہادیہ بیگم جاپان اور سنگاپور دورے کیلئے منتخب

   

کاغذ نگر ۔ 5ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے گورنمنٹ ضلع پرشد ہائی سکول نیو میں انگلش اسکول اسسٹنٹ ٹیچرز کی حیثیت سے گزشتہ 21 سالوں سے خدمت انجام دینے والی ہادیہ بیگم کو ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے (انٹرنیشنل) بین الاقوامی سطح پر جاپان اور سنگاپور ممالک کے دورے کے لئے منتخب کیا گیا تاکہ جاپان اور سنگاپور ممالک میں بہتر تعلیمی نظام کا جائزہ لینے کے بعد تلنگانہ کے مختلف گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے 40 لوگوں کو منتخب کیا گیا ان میں 29 گورنمنٹ ٹیچرز ہیں اور 11 سرکاری عہدیدار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ ضلع عادل آباد سے 4 ٹیچرز میں سے ایک ہی مسلم خاتون ٹیچر ہادیہ بیگم ساکن کاغذ نگر کو جو 21 سالوں سے انگلش پڑھا رہی ہیں اُنھیں 5 ستمبر تا 12 ستمبر بیرون ممالک دورے کیلئے منتخب کیا گیا۔ آج ہادیہ بیگم ریاست تلنگانہ حکومت کے پہلے مرحلے کے گروپ کے ذریعے جاپان اور سنگاپور ممالک کے دورے کے لیے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد سے روانہ ہوئیں ۔ ہادیہ بیگم گورنمنٹ اسکول اسسٹنٹ ٹیچر کو سنگاپور اور جاپان ممالک کے دورے کے لیے حکومت کی جانب سے منتخب کئے جانے اور آج اُن کی روانگی پر مقامی ٹیچرز برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھیں مسلم اقلیتوں کی جانب سے مبارکبادی پیش کی گئی۔