گورنمنٹ ڈگری کالج کوڑنگل کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ

   

کوڑنگل ۔5 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گزشتہ روز پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کوڑنگل رفعیہ خانم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کوڑنگل کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے ۔آئی ایس او 9001 کوالٹی ، گرین 14001 ، اور 5001 اینرجی نکات پر خصوصی شناخت حاصل ہوئی ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز پیر کو متعلقہ عہدیداران سیویا وغیرہ نے مبارکباد دی ۔ گزشتہ سال فبروری 2023 ء میں (نیاک) کی شناخت ہوئی تھی ۔ پرنسپل نے مزید کہاکہ اس سال آئی ایس او کی شناخت ہونے سے طلباء کو اپنی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اونچے درجات کے حُصول کیلئے مقدور بھر کوشش کی جائے گی ۔اس پروگرام میں وائس پرنسپل رام بابو اور لکچررس نے حصہ لیا۔