محبوب نگر /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ترقی کے معاملے میں تلنگانہ ریاست ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جارہی ہے ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے کی وہ مستقر محبوب نگر کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں فزیوتھراپی سنٹر کا افتتاح کر رہے تھے ۔ وزیر نے میونسپل حلقہ 30 اور 32 میں بھی بستی دواخانوں کی مستقل عمارتوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دواخانوں میں ڈاکٹرس کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کرنے والا اسٹاف ، فارماسسٹ اور لیاب ٹیکنیشن بھی موجود رہیں گے ۔ تمام معائنے مفت ہوں گے ۔ پروگرام میں چیرمین بلدیہ نرسمہلو ، ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر کرشنا ، عبدالہادی ایڈوکیٹ ، محمد بشیر ، بلدی فلور لیڈر بی آر ایس ، سید سعادت اللہ حسینی کونسلر ، چنیا کونسلر ، تقی حسین تقی ، شیو راج و دیگر موجود تھے ۔