لکھنو 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈاکٹر کفیل احمد کو حکومت نے کلین چٹ نہیں دی ہے ۔ یو پی کے پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن رجنیش دوبے نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خان کے خلاف سات الزامات کے تحت تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل احمد کو بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھور میں بچوں کی اموات کے معاملہ میں تحقیقات کا سامنا ہے ۔