گوری لنکیش کی ماں اور بہن بھارت جوڑو یاترا میں شامل

,

   

منڈیا(کرناٹک): راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا کارواں آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ آنجہانی صحافی گوری لنکیش کی ماں اور بہن آج جمعہ کو یاترا میں شامل ہوئیں۔ دونوں نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ پد یاترا کی۔ گوری لنکیش کی ماں اندرا لنکیش اور بہن کویتا لنکیش نے کرناٹک کے منڈیا میں راہول گاندھی سے ملاقات کی، دونوں نے چند قدم چل کر یاترا کی حمایت کی۔جب اندرا اور کویتا لوکیش بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے پہنچیں تو راہول گاندھی نے اندرا لنکیش کو گلے لگایا اور سفر میں ان کا استقبال کیا۔ یہی نہیں پد یاترا کے دوران راہول اندرا کا ہاتھ پکڑ کر چل رہے تھے۔ اندرا لنکیش کی بیٹی گوری لنکیش کو بنگلور میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیاتھا۔ اسی وقت، گوری لنکیش کی یاترا میں شرکت کے بعد، راہول نے ٹویٹ کیا ہیکہ گوری سچ کیلئے کھڑی تھیں، گوری ہمت کیلئے کھڑی تھیں، گوری آزادی کیلئے کھڑی تھیں۔ میں گوری لنکیش اور ان جیسے ان گنت دوسرے لوگوں کیلئے کھڑا ہوں، جو ہندوستان کی حقیقی روح کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ان کی آواز ہے۔ اسے کبھی خاموش نہیں کیا جا سکتا۔اس کے ساتھ ہی کانگریس کے ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہیکہ نفرت اور تشدد کے نمائندوں نے گوری لنکیش کی بہادر اور نڈر آواز کو دبا دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا ملک میں پھیلی اس نفرت کے خلاف ایک شروعات ہے۔ اب نہ ڈریں گے، نہ جھکیں گے، نہ باز آئیں گے۔