گوشت کا ماھی قلیہ

   

اجزا : گوشت آدھ سیر،سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، املی آدھ پاؤ، خشخاش ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چائے کا چمچہ، ناریل آدھی بٹی، ادرک اور لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچے، گھی آدھی پیالی، تل سفید دو چائے کے چمچہ، پیاز آدھ پاؤ۔
ترکیب : اوون میں پیاز گلا لیں،باقی مسالے پیس لیں،پسے ہوئے مسالے گوشت کو لگا دیں،ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے گوشت اس میں ڈال دیں،پیاز پیس لیں اور اس کو بھی دیگچی میں ڈال دیں اور اس کو بھون لیں تاکہ مسالہ اس میں رچ جائے،پھر اس میں املی کا کھٹا ڈال دیں اور گوشت کو گلنے رکھ دیں،جب گوشت گل جائے اور کھٹا گاڑھا ہو جائے تو اس کو دم پر رکھ دیں۔