اجزا : پسندے آدھا کلو (مستطیل کٹے ہوئے)، تیل دو کھانے کے چمچہ، دار چینی (پسی ہوئی)، آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، لال مرچ پاؤدر ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ،مٹر آدھا پاؤ (ابال لیں)، آلو ایک کپ (ابال کر چھیل لیں اور میش کر لیں)، ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچہ، اندے دو عدد، بریڈ کرمبز حسب ضرورت، بٹر پیپر حسب ضرورت، تیل حسب ضرورت (تلنے کیلئے)، کچا پپیتا ایک چائے کا چمچہ (پسا ہوا)، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب : پسندوں کو کانٹے سے اچھی طرح گود کر ان پر تیل، دار چینی پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور کچا پپیتا اچھی طرح لگا کر دو گھنٹے کیلئے میرینیٹ کرنے کیلئے رکھ دیں۔اس کے بعد آلو اور مٹر میں لال مرچ، کیچپ اور لیموں کا رس مکس کر لیں۔میرینیٹڈ پسندوں کو لے کر آلوؤں والا آمیزہ ان کے بیچ میں رکھ دیں اور رول بنا کر بٹر پیپر میں لپیٹ کر فریزر میں رکھ دیں۔جم جائیں تو تیز چھری سے آدھے انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔انڈوں کو پھینٹ لیں۔رولز کو پہلے انڈے کرمبز میں رول کر کے ایک طرف رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کر لیں۔رولز کو ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں۔لائٹ براؤن ہو جائیں تو ٹشو پیپر پر رکھ کر اضافی چکنائی جذب کر لیں۔چلی گارلک سوس کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔