ریاض ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلہ کی شدید مذمت کی جہاں انہوں نے گولان پہاڑیوں کو اسرائیل کی سرحد کا حصہ بتایاتھا ۔ پیر کے روز جاری کئے گئے بیان میں ٹرمپ کے اس فیصلہ کی شدید مذمت کی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ ایسا کہنا بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب حالانکہ امریکہ کا ایک حلیف ملک ہے اور 2017ء میں جب ٹرمپ امریکی صدر کے جلیل القدر عہدہ پرفائز ہوئے تھے ، اُس وقت سے لیکر آج تک دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار رہے ہیں۔ یہ کہنا بھی بیجا نہ ہوگا کہ ٹرمپ نے اپنے سب سے پہلے سرکاری دورہ کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا ۔