نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسی والا قتل کے کلیدی ملزم گولڈی برار کے قتل کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تاہم امریکی پولیس گولڈی برار کے قتل کے دعوؤں کی رپورٹ کو سراسر جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ گولڈی برار کا قتل نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں قتل ہونے والا شخص گولڈی برار نہیں ہے بلکہ اس کی شناخت37سالہ زیوئیر گالڈنی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ گولڈی برار نے امریکہ میں پناہ لی ہوئی ہے اور اس پر وہاں سے پنجاب، دہلی، ہریانہ اور کینیڈا میں مسلسل مجرمانہ سرگرمیاں انجام دینے کا الزام ہے۔گینگسٹر گولڈی برار کا اصل نام ستیندر سنگھ عرف ستیندر سنگھ جیت سنگھ ہے۔ وہ کئی قتل اور اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ اس سال مرکزی حکومت نے اس کودہشت گرد قرار دیا ہے۔ جس شخص کوگولڈی کہا جاتا ہے اس کو پنجابی گلوکار سدھو موسی والا قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے اشارے پر ہی بشنوئی گینگ کے کارندوں نے گلوکار کا قتل کیا تھا۔
وہ 2021 میں ہندوستان سے فرار ہو کر کینیڈا چلا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ کبھی کینیڈا اور کبھی امریکہ میں رہتے ہوئے مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں اس کو دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے وابستہ بتایا گیا ہے۔