گولڈ بانڈس کی جاریہ ماہ اجرائی: حکومت

   

٭ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کہا ہیکہ حکومت 28 اپریل سے شروعات کرتے ہوئے 6 مرحلوں میں گولڈ بانڈس جاری کرے گی۔ یہ عمل 8 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پہلے حصہ کیلئے سبسکرپشن کی تاریخ 20 تا 24 اپریل رہے گی جبکہ چھٹا حصہ 31 اگست تا 4 ستمبر چلے گا۔ انفرادی طور پر سرمایہ مشغول کرنے کی اقل ترین حد ایک گرام سونا اور اعظم ترین حد 4 کیلو گرام گولڈ ہے۔