گولکنڈہ میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چائے بنانے کے دوران ساس کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ایک بہو نے انتہائی اقدام کرلیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 24 سالہ بی بی جو ریشم باغ علاقہ کے ساکن سید حبیب کی بیوی تھی اس خاتون نے کل مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔