گولکنڈہ میں سڑک حادثہ ،ایک کمسن لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ابراہیم باغ گولکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کمسن لڑکا ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ نشہ میں کار چلانے والے شخص کی موٹر سیکل کو ٹکر کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ کے مقام پر دلخراش مناظر دیکھ کر عوام میں برہمی پائی گئی ۔ بتایا گیا کہ اس حادثہ میں 7 سالہ کمسن لڑکا شودیا ہلاک ہوگیا جبکہ لڑکے کا والد رمیش زخمی ہے۔ وائی ایس آر کالونی کا ساکن رمیش اپنے لڑکے کے ہمراہ آج صبح ابراہیم باغ سے گھر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار نے ان کی موٹر سکل کو ٹکر دیدی ۔ پولیس نے کار چلانے والے شخص سریناتھ کو گرفتار کرلیا جو ماروتی نگر شیخ پیٹ کا ساکن ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔ ع