جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے نارا کے مغربی شہر میں ایک تقریر کے دوران گولی لگنے کے بعد علاج کے دوران جمعہ کے روز ہلاک ہوگئے ہیں۔ یاماٹو سیدجی اسٹیشن کے قریب 10جولائی کے روز کونسلرس کے ایوان میں ایک امیدوار کی تائید میں ابے تقریر کررہے تھے۔
مقامی وقت11:25پر انہیں گولی ماری گئی تھی۔ نارا میڈیکل یونیورسٹی اسپتال انہیں منتقل کیاگیاتھا‘ مگر انہیں قلبی گرفت کی حالت درپیش تھی۔
مذکورہ نارا پرفکچرل پولیس نے 41سالہ ٹیٹسویا یاما گامی کوگرفتار کرلیاہے۔
جاپانی قومی روزنامہ میناچی کی خبر ہے کہ انہیں آبے کی تقریر کے مقام سے قریب دیکھا گیاہے‘ یاما گامی کے قبضے سے ایک چیز ملی ہے جو ایک بندوق بتائی جارہی ہے۔