گونا میں دلت ظلم پرحکومت سخت کارروائی کرے :مایاوتی

   

نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے مدھیہ پردیش کے گونا میں ایک دلت خاندان پر جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ریاستی حکومت کوخاطییوں کے خلاف سخت کارراوئی کرنی چاہئے ۔مایایا وتی نے کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں پر جبرکے معاملہ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کی حالت ایک جیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دلت کنبہ کے قرض لے کر تیار کی گئی فصل کو جے سی بی مشین سے تباہ کردیا اور اس جوڑے کو خودکشی کی کوشش کرنے پر مجبور کردیا۔