گوٹیرس نے ہیتی کے صدر کے قتل کی مذمت کی

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ہیتی کے صدر جووینل موئس کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے ہیتی کے عوام اور حکومت اور مرحوم صدر کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری جنرل نے ہیتی کے تمام لوگوں سے آئینی حکم کو برقرار رکھنے ، اس گھناؤنے اقدام کے خلاف متحد ہونے اور کسی بھی طرح کے تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی۔