نئی دہلی ۔19؍جولائی (ایجنسیز ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کو آن لائن سٹے بازی ایپ معاملوں کی جانچ کے سلسلے میں گوگل اور میٹا (فیس بْک) کو نوٹس جاری کیا۔ ان کمپنیوں کو 21 جولائی کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پہلے سے ہی کئی مشہور اور قد آور شخصیتوں کے خلاف جانچ چل رہی ہے۔ ای ڈی نے گوگل اور میٹا دونوں پر ان سٹے بازی ایپ کو فروغ دینے میں مدد کا الزام ہے۔