بیتول۔ 30 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں دو نوجوانوں کی گاڑی ایک دریا میں پھنس گئی، جس کے بعد گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے دونوں نوجوانوں کو بحفاظت باہرنکالا۔ یہ لوگ گوگل میپ کے مطابق راستہ طے کررہے تھے ۔ چوپنا پولیس کے ذرائع کے مطابق، جمعہ کی رات دیر گئے گاؤں بٹکی ڈوہ کی پلیہ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ سارنی کے رہائشی کبیر سندور (26) اور ہنسراج سندور (27) اپنی گاڑی سے گوگل نیویگیشن کی مدد سے گاؤں نارائن پور دیوی کے ایک پروگرام میں جا رہے تھے ۔
راستے میں انھوں نے دریا پر بنی پلیہ پرپانی کے بہأو کوکم سمجھ کر پار کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران گاڑی کا ایک پہیہ پل سے نیچے اُتر گیا اور اچانک گاڑی دریا کے بہاؤ میں بہنے لگی۔