گوہاٹی میں بنگلہ دیش فلم فیسٹول کا منصوبہ

   

گوہاٹی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بنگلہ دیش آئندہ سال کے اوائل میں اپنی بہترین فلموں پر مشتمل ’’فلم فیسٹول‘‘ آسام میں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ تیسرے گوہاٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ہائی کمشنر بنگلہ دیش شاہ محمد تنویر منصور نے بتایا کہ مجوزہ فلم فیسٹول جنوری۔فروری 2020ء کے دوران منعقدہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں منعقد ایجنسیوں کے ذمہ داروں سے بات چیت جاری ہے جس کو آنے والے دنوں میں قطعیت دی جائے گی۔ نمائش کی جانے والی فلموں کی تعداد سے متعلق سوال پر انہوںنے کہا کہ فیسٹول دو دنوں کے لیے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے اس اعتبار سے گوہاٹی کے فلم شائقین کے لیے بنگلہ دیش کی باہترین 5 تا 6 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔