گوہر خان فیملی کے ہمراہ مدینہ پہنچنے پر آبدیدہ

   

مدینہ منورہ : اداکارہ گوہر خان رمضان میں روضہِ رسولؐ پر حاضری کے دوران جذباتی ہوگئیں۔گوہر خان اپنے شوہر زید دربار اور بیٹے ذہان کے ساتھ پہلی بار فیملی کے طور پر عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔حال ہی میں گوہر نے اپنے عمرہ کا سفر مدینہ سے شروع کیا جہاں سے انہوں نے اس روحانی سفر کی چند جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ نے کیپشن میں دعا لکھی کہ سبحان اللہ ایک ایسا سفر جس کا خواب جو ہم دونوں نے ایک جوڑی اور والدین کے طور پر دیکھا تھا، اور الحمدللہ ہمیں مدینہ ہمارے ذہان کے ساتھ دیکھنا نصیب ہوا۔ آمین۔گوہر نے کیپشن لکھا آپ یہاں ہر بار ایمان کے ساتھ آتے ہیں چاہے پہلے کتنی ہی بار یہاں کیوں نہ آئے ہوں لیکن آپ اس احساس کی وضاحت کیسے کریں گے جو آپ نے اپنے شیر خوار بچے کی پہلی بار مسجد نبوی ؐپر آمد پر محسوس کئے ہوں۔