گو ا ڈائرکٹر جنرل پولیس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

پنجی 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام )گوا کے ڈائرکٹر جنرل پولیس پرنب نندا کی آج نئی دہلی میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وہ دہلی میں سرکاری دورے پر تھے ’ اسی دوران آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ان کی عمر 57برس تھی۔مسٹر نندا (اروناچل پردیش’ گوا’ میزورم اور مرکزی زیر انتظام علاقوں) کے انڈین پولیس سروس کے 1988بیچ کے افسر تھے ۔مسٹر نندا کو اس سال مارچ میں گوا کا ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً دو دہائی تک انٹلی جنس میں خدمات کیں۔ ان کی اہلیہ سندری نندا آئی اے ایس افسر ہیں۔ انسپکٹر جنرل جسپال سنگھ نے کہا کہ ڈی جی پی کی موت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔ چیف منسٹر گوا پرمود ساونت نے نند ا کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اپوزیشن لیڈر دگمبر کامت نے بھی نند ا کی موت پر افسوس اور رشتہ داروں سے تعزیت کا اظہار کیا۔