گٹکھا اور تمباکو اشیا فروخت کرنے والے تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔شہر میںغیر قانونی طور پر گٹکھا و تمباکو اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ تازہ کارروائی میں ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے 3 تاجرین کو گٹکھا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ممنوعہ اشیا ضبط کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آر نگر علاقہ میں ایل کے ٹریڈرس ‘ آصف نگر میں سدرہ کنفکشنری اور لنگر حوض میں واقع ایک شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے دوکان کے مالکین محمد فضل احمد ‘ بی انجنیلو اور محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیا فروخت کر رہے تھے جو غیر قانونی ہے ۔ گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے حوالے کردیا گیا ۔