گٹکھا کے تاجر سے جبری وصولی، دو پولیس ملازمین سمیت 3 گرفتار

   

حیدرآباد ۔ گٹکھا فروخت کرنے والے تاجر کو دھمکاکر اس سے جبراً وصول کرنے تین افراد بشمول دو پولیس ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ پور نگر علاقہ کے ساکن دنیش مالی نامی شخص کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔ تین افراد میں دو پولیس ملازمین بتائے گئے ہیں۔ جن کی شناخت 31 سالہ جی سریکانت ساکن وارثی گوڑہ جو نظام آباد میں وارڈن ہے۔ اس کے علاوہ 37 سالہ سی امرناتھ جو اے آر عنبرپیٹ میں خدمات انجام دے رہا ہے گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمراہ 29 سالہ عمران ساکن ملکاجگیری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ان تینوں نے خود کو جیڈی میٹلہ پولیس ٹاسک فورس ظاہر کرتے ہوئے تاجر سے 50 ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔