حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے غیر قانونی طور پر گٹکھا اور تمباکو فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالقدیر جو علاقہ سکندرآباد میں ڈیلکس پرفیوم شاپ چلاتا ہے ، ایم ناگیشور راؤ سائی پان شاپ آر پی روڈ سکندرآباد کا مالک ہے اور اے لکشمن وارثی گوڑہ میں کرانہ دکان کا مالک ہے ، تمام افراد غیر قانونی طور پر مختلف برانڈ کے گٹھکا اور تمباکو فروخت کر رہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے مذکورہ مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے 3 لاکھ 65 ہزار مالیتی ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو ضبط کرلیا اور انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔
