حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز)سائبر آباد کے علاقہ گچی باؤلی میں قتل کی واردات پیش آئی جہاں سڑک حادثہ کے بعد بحث و تکرار کے نتیجہ میں ایک آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ امجد ساکن گچی باؤلی آج صبح گچی باؤلی سے جارہا تھا کہ پارک کی ہوئی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دیا اس حادثہ کے بعد بائیک کے مالک اور آٹو ڈرائیور کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور پر بائیک مالک کے ہمراہ ایک اور گروپ نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں آٹوڈرائیور امجد شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس گچی باؤلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب