گچی باؤلی میں سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

   

حیدرآباد : گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجنیئر نے خودکشی کرلیا ۔ لاک ڈاون کے سبب گھر سے کام کرنے والا یہ ملازم جگتیال سے تعلق رکھتا تھا جو گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 25 سالہ موجود مدھو جو معروف سافٹ ویر کمپنی میں ملازم تھا۔ 2 لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ورک فرم ہوم کے تحت جس ہاسٹل میں رہ رہا تھا، اس ہاسٹل سے کام کر رہا تھا ۔ کل رات وہ ہاسٹل کی عمارت کے بالائی حصہ پر گیا اور عمارت پر نصب ہولڈینگ سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔