گچی باؤلی میں سڑک حادثہ ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 21 سالہ ریان اور 26 سالہ سنتوش کل رات پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں آپس میں سالے بہنوائی تھے ۔ ریان طالب علم تھا اور سنتوش جو ان کا بہنوائی تھا ریلوے ملازم بتایا گیا ہے ۔ ان کا تعلق ضلع کریم نگر سے بتایا گیا ہے جو کل رات ایک موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ان کی موٹر سائیکل گچی باؤلی کے علاقہ میں روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔