حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں ایک لیبر کنٹراکٹر کا قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ راجیش کمار جو بہار سے تعلق رکھتا تھا وٹے ناگوپلی میں رہتا تھا جو پیشہ سے لیبر کنٹراکٹر بتایا گیا ہے۔ راجیش کمار بہار سے مزدوروں کو لاکر مزدوری کے کام پر لگایا کرتا تھا کل رات وہ اپنے کیمپ میں سورہا تھا کہ ایک مزدور نے ہتھوڑے سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیااور اس کے قتل کو حادثہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی لیکن گچی باؤلی پولیس نے اس کو شش کو ناکام بنادیا اور رام سنگھ نامی مزدور پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ راجیش کمار نے اونر سے مزدوری کے پیسے حاصل کرلئے تھے لیکن مزدوروں کو ان کی محنت کی کمائی نہیں دے رہا تھا اس بات پر شدید برہم رام سنگھ نے قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع