حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی میں ایک کارپوریٹ کی کے قریب گانجہ فروخت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 24 سالہ راہول سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔ جو بڑا بنگلا دھول پیٹ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے گاڑی 6 ہزار روپئے نقد رقم 500 گرام گانجہ موبائل فون ضبط کرلیا ۔ راہول سنگھ 10 گرام گانجہ پر مشتمل پیاکٹس کو تیار کرتے ہوئے انہیں ایک ہزار روپئے میں فروخت کر رہا تھا ۔ گچی باؤلی میں واقع لمبنی انکلیو کیر ہاسپٹل کے قریب ایک بنک کے پیچھے یہ شخص سافٹ ویر ملازمین کا گانجہ فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف سابق ایکسائز پولیس اسٹیشن منگل ہاٹ میں تین مقدمات درج ہیں ۔