گچی باؤلی کی ہوٹل میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب

   


تین آرگنائزرس گرفتار، دو ملزمین مفرور
حیدرآباد : /8 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس نے ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے قحبہ گری کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 آرگنائزرس کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر گچی باؤلی پولیس اسٹیشن جی سریش نے بتایا کہ کانکلیو ہوٹل جو گچی باؤلی علاقہ میں واقع ہے میں ایک قحبہ گری کا اڈہ چلایا جارہا تھا ۔ اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر کل رات پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے بین ریاستی خواتین کو وہاں سے بچالیا اور قحبہ گری کا ریاکٹ چلانے والے 3 آرگنائزرس 22 سالہ کماری ، 20 سالہ منیش کمار پانڈے اور 35 سالہ ہوٹل منیجر سریمنت کلیٹا کو گرفتار کرلیا ۔ اس قحبہ گری کے اڈہ چلانے والے دو کلیدی آرگنائزرس پرنیو اور اجئے عرف راہول ہنوز فرار ہے ۔ مہاراشٹرا ، بہار اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و لڑکیوں کو ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ انہیں راغب کرتے ہوئے جسم فروشی کے کاروبار میں ڈھکیل رہے تھے ۔ پولیس نے اس دھاوے میں نقد رقم اور 12 سیل فون بھی برآمد کرلئے ۔