گچی باولی ، جڑچرلہ کے درمیان آر ٹی سی بسیس

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : (سیاست نیوز) : مسافرین ، بالخصوص آئی ٹی کاریڈر میں برسرکار پروفیشنلس کی سہولت کے لیے تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) کی جانب سے گچی باولی اور جڑچرلہ کے درمیان بس سروسیس کو چلایا جائے گا ۔ آر ٹی سی عہدیداروں نے کہا کہ روزانہ کی اساس پر گچی باولی سے پہلی بس صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور جڑچرلہ آخری بس 3-30 بجے دن روانہ ہوگی ۔ آر ٹی سی کی یہ بسیں ہر دن 30 منٹ فریکونسی کے ساتھ چلائی جائیں گی ۔۔