گچی باولی میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   


حیدرآباد : /8 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ رام دھون ساکن گولی ڈوڈی کا تعلق ناندیڑ مہاراشٹرا سے تھا اور وہ موٹر سائیکل پر کیو سٹی ویپرو جنکشن سے تیز رفتاری سے گزررہا تھا کہ گاڑی اچانک پھسلنے کے نتیجہ میں حادثہ کا شکار ہوگئے اور سر پر گہرا زخم آیا ۔ رام دھون اس حادثہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا اور پولیس گچی باؤلی کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔