گڈکری نے یشونت اسٹیڈیم میں یوگاکیا

   

ناگپور: مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتین گڈکری نے چہارشنبہ کو یوم عالمی یوگا کے موقع پر مہاراشٹر میں ناگپور کے یشونت اسٹیڈیم میں یوگا کیا۔ریاست کے یشونت اسٹیڈیم میں آج یوم عالمی یوگا منایا گیا۔ ناگپور میں تقریبا 40ہزار لوگوں نے اسٹیڈیم میں ایک ساتھ یوگا کیا۔اس موقع پر باقاعدہ طور پر یوگا کرنے والے لوگوں، سرکاری ملازمین، اسکول اور کالج کے طلباء نے حصہ لیا۔ گڈکری نے اس موقع پر ‘یوم یوگا’ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم ‘وسودھیوکٹمب کے لئے یوگا’ کے جذبہ سے آج یوم یوگا منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا،‘یوم یوگا’ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں بنایا جا رہا ہے ۔ ریاست میں اس پروگرام کا انعقاد جناردن سوامی ابھیاسی منڈل، ضلع انتظامیہ، ناگپور میونسپل کارپوریشن اور دیگر تنظیموں کی مشترکہ سرپرستی میں کیا گیا۔