گڈی بنڈہ میں ایرپورٹ کیلئے اراضی کا معائنہ

   

محبوب نگر یکم / اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر وزیر اعلی کے سی آر نے ریاست کے اضلاع میں بھی ایرپورٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے آج نیشنل ہائی وے سے قریب اڈاکل منڈہل کے گڈی بنڈہ میں ایرپورٹ اتھاریٹی کے ہمراہ اراضیات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین ا لاقوامی سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ایرپورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر اراضی کی تلاش جاری ہے ۔ اس موقع پر دیورکدرہ ایم ایل اے آر وینکٹیشور ریڈی بھی موجود تھے ۔