گگن یان مشن:چارخلابازوں کی روس میں تربیت : اسرو

   

بنگالورو22جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے سربراہ کے سیون نے کہا ہے کہ چار خلا بازوں کاانتخاب گگن یان مشن کے لئے کیا گیا ہے جن کو روس میں تربیت دی جائے گی۔یہ تربیت اس ماہ کے اواخر میں شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چارخلابازوں کا انتخاب اس مقصد کے لئے کیا گیا ہے جو تربیت کے لئے روس جائیں گے ۔ انہوں نے قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ سائنٹفک کھوج،معاشی ترقی،تعلیم،ٹکنالوجی کی ترقی اور نوجوانوں کا جذبہ تمام ممالک کے مقاصد ہیں۔انسانی خلائی پرواز ایک بہترین پلیٹ فارم ہے تاکہ ان مقاصد کو حاصل کیاجاسکے ۔گگن یان مشن کا مقصد خلا بازوں کو خلا میں بھیجنا ہے ۔چار خلابازوں کو 11ماہ کی تربیت دی جائے گی۔تمام منتخب خلاباز مرد ہیں تاہم ان کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔روس میں ان کو 11ماہ کی تربیت کے بعد خلا باز ہندوستان میں موڈیول سائنٹفک ٹریننگ حاصل کریں گے ۔