بہت ضروری سامان کے لئے سامان خریدنے کے لئے گاہک مارکٹ میں آتے ہیں اور خریدی کے فوری بعد گھروں کوواپس لوٹ جاتے ہیں
نئی دہلی۔کرونا وائرس کے خوف نے ساوتھ دہلی میں زندگی کی رفتار پر ایک دم بریک لگادیاہے۔عالیشان مارکٹ سے رونق اور چہل پہل ایک دم غائب ہے۔
مارکٹ کا کاروبار بھی سمٹ گیاہے۔دیگر سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوگئی ہیں۔گریٹر کیلاش کے ایم اور این بلاک‘
ساوتھ ایکسٹیشن‘ گرین پارک او رہاوز خاص مارکٹ کے علاوہ لاجپت نگر اور سروجنی نگر مارکٹ سے گاہک غائب ہے۔
این بلاک‘ گریٹر کیلاش حصہ اول‘ اورساوتھ دہلی مارکٹ فیڈریشن کا جنرل سکریٹری راجندر شراد نے بتایا کہ جیک مارکٹ میں 50سے 60فیصد گاہک کم ہورہا ہے۔
گاہکوں نے مال میں جانا کافی کم کردیا ہے۔ مارکٹوں میں شام کو گھومنے آنے والے گاہک غائب ہیں۔ گرین پارک کاروبار فورم کا نائب صشدر وجئے اسرانی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ‘پارلر کاروبار میں چالیس فیصد کی قریب کی کمی ہوگئی ہے۔
خواہش او رگھومنے کی منشاء کے ساتھ مارکٹ میں گاہک نہیں آرہا ہے‘
جو پارٹی کی شناخت ہوتا ہے۔ بہت ضروری سامان خریدنے کے لئے گاہک مارکٹ میں آتے ہیں اور خریداری کرکے فوری لوٹ رہے ہیں۔ حوض خاص ای بلاک مارکٹ کے ریسٹورنٹ میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک کشن گپتا بتاتے ہیں کہ بہت کم لوگ ریسٹورنٹ میں آرہے ہیں۔ کرونا کے ڈر سے لوگ باہر کا کھانے سے پرہیز کررہے ہیں۔
سروجنی نگر بازار بے حکد بھیڑ بھاڑ والے بازوں میں سے ایک ہے۔
چھوٹی بڑی چھ سو کے قریب دوکانوں کے ساتھ پٹری بازار میں مصروف ترین اوقات کے دوران پاؤ ں رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہوتی ہے۔
گاہکوں کا شوروغل غائب ہے۔ مارکٹ اسوسیشن کے جنرل سکریٹری کلدیپ سنگھ سہانی کا کہنا ہے کہ 80سے 90فیصد کاروبار نہیں ہورہا ہے۔
عالیشان کالونیوں کے سڑکیں کھلی پڑی ہیں۔ شام کے وقت میں بازار یا کلب میں جانا بند ہوگیا ہے‘ لوگ پارٹی یہ اس قسم کے پروگراموں میں شامل ہونے سے گریز کررہے ہیں