گھروں میں گھس کر پولیس نے توڑ پھوڑ مچائی۔ اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف احتجاج میں پولیس کارول۔ ویڈیو

,

   

ممتاز صحافی اور میگسیسی ایوارڈ یافتہ جرنلسٹ روایش کمار اپنے مقبول ترین پروگرام پرائم ٹائم کے دوران اس بات کا خلاصہ کیاہے کہ ”اترپردیش میں پولیس اور شر پسند عناصر نے ساتھ ملکر عوامی املاک کے ساتھ لوٹ مار کی ہے۔

گھروں میں گھس کر لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔درجنوں گھر میں گھس کر پولیس نے توڑ پھوڑ کی ہے“۔

این ڈی ٹی وی کے مقامی رپورٹر نے پروگرام کے دوران بتایا ہے کہ کس طرح پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش میں عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے اور اپنی کالی کرتوتوں کو چھپانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی توڑ رہی ہے۔

اس ویڈیومیں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اپنی بربریت کو چھپانے کے لئے مسجد کی کھڑکیوں پر لاٹھیاں برسانے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ رہی ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں آپ خود سمجھ جائیں گے پولیس کی منشاء کیاہے۔

YouTube video