شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد منڈل کے موضع تونڈپلی میں ایک مکان پر سیل فون ٹاور لگایا جارہا تھا ۔ جس کی اطلاع ملنے پر مقامی عوام وہاں جمع ہوگئی اور ٹاور کے کام کو روکنے اور اجازت نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ سیل فون ٹاور سے اس کی شعایں عوام کی صحت کیلئے کافی خطرناک ہیں ۔ گذشتہ میں بھی ٹاور کی وجہ سے کئی افراد متاثر ہوئے ۔ خاص کر دل کے مریضوں اور کینسر کے مریضوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں شمس آباد میونسپل کمشنر کو بھی مقامی عوام نے ایک یادداشت پیش کی ۔ جن میں سیل فون ٹاور کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔