گھریلو برقی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کا خیرمقدم

   

ظہیرآباد 30 / اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں برقی شرحوں میں اضافی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے مسترد کرنے پر آج ایم ایل اے کیمپ آفس پر بی آریس قائدین نے جشن مناتے ہوئے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا سابق صدر بی آریس محمد یعقوب علی علیم نے کہا کہ ریاست کی عوام پر مزید 18.500 کروڑ روپیوں کی اضافی بوجھ عائد کی گئی تھی ۔ بی آریس پارٹی کے چندر شیکھر راو سابق چیف منسٹر سابق وزراء کے ٹی آر ٹی ہریش راو کی انتھک کوششوں کے بعد کمیشن نے اضافی برقی کی شرحوں کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔بی آریس قائدین نئے ریگولیٹری کمیشن سے اظہار تشکر کیا۔ اس مواقع پر نارائنا نامہ کرن سابق کونسلر بلدیہ علی علیم صدر بی آریس آحمد نگر رویندر صدر بی آریس نیالکل ذاکر آحمد ظفر آحمد شیخ وحیدعبدالنصیر بنڈی موہن ہاشم الدین ویگر موجود تھے ۔