کویت : ایک گھناؤنے واقعے میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کی طرف سے بدلہ لینے کیلئے ایک سال تک کویتی خاندان کے کھانے میں اپنا فضلہ شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ملازمہ نے اپنے اس بدنام زمانہ فعل کی وجہ یہ بتائی کہ اس کی رہائش کے لیے مختص کردہ کمرہ باقی کمروں سے الگ اور مکان کی چھت پر تھا۔ اس لیے اس نے بدلہ لینے کے لیے اپنے کفیل خاندان کے ساتھ یہ سلوک کیا۔ کویت کی سیکیورٹی سروسز نے جب اس خاتون ملازمہ کا بیان لیا تو اس نے اپنے کمرے کی دوری پر اپنے مالک خاندان سے انتقام لینے کی وجہ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعہ نے کویتی اخبار’الانبا‘ کو انکشاف کیا کہ چہارشنبہ کی صبح ایک شہری نے سیکیورٹی حکام کو ایک رپورٹ پیش کی۔