فرنیچر کے داغ : خوشبو،دوائیاں،چائے وغیرہ یا الکحل اگر میز یا کرسی پر گر جائیں تو دھبے پڑجاتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ فوراً یہ نشانات دور کیے جائیں اس کیلئے اگر فرنیچر کو باقاعدگی سے پالش کرلیا جائے تو یہ داغ دور ہوجاتے ہیں فرنیچر کیلئے تین قسم کی پالش آپ گھر پر ہی بنا سکتے ہیں، ٭مائع موم کی پالش:ذرا سی روئی پر پالش لگا فرنیچر کو رگڑنے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور فرنیچر چمک جاتا ہے۔٭ سگرٹ کی راکھ میں السی کا تیل Linseed oil ملا کر اس آمیزے سے میز پر پالش کی جائے۔ ٭تارپین کا تیل،السی کا تیل،سرکہ اور سپرٹ ہم وزن ملا نے سے بہترین فرنیچر پالش تیار ہوجاتی ہے اس پالش کو پرانے کپڑے کی دھجی سے فرنیچر پر اچھی طرح لگائیں چند منٹ کے بعد کسی کپڑے سے اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے اور فرنیچر بھی چمک اْٹھے گا۔ لکڑی کے فرنیچر پر بعض اوقات لمبی لمبی لکیریں یا دراڑیں سی پڑجاتی ہے ان کو گیلے سیاہی چوس کاغذ اورگرم استری سے دورکیا جاسکتا ہے سیاہی چوس کو اچھی طرح پانی میں تر کرکے اس کی پانچ چھ تہیں بنالیں اس کو داغ یا ٹکیروں پر رکھ کر اوپر گرم استری رکھیں استری کا پورا وزن سیاہی چوس پر نہ ڈالیں بلکہ ہاتھ ہی میں تھامے رکھیں پانچ منٹ تک بار بار استری رکھیں اور اٹھائیں پھر السی کے تیل سے پالش کریں نشانات دور ہوجائیں گے۔
غسل خانے میں زنگ کے داغ:غسل خانوں میں زنگ کے داغ عموماً پڑجاتے ہیں ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبو کر فرش پر یا بیسن میں خوب رگڑیں داغ دور ہوجائیں گے۔
کار کی گریس کا داغ: سب سے پہلے داغ پر ویزلین یا مکھن ملیں بعد میں کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ یا بنزین میں ڈبو کر آہستہ آہستہ انگلیوں سے ملیں اگر کپڑا اس قسم کا ہے کہ دھویا جاسکتا ہے تو بعد میں صابن اور پانی سے دھو ڈالیں۔