گھریلو پروازوں کے دوبارہ آغاز کے اچانک فیصلے سے ایرلائنس کمپنیوں کو مشکلات

,

   

٭٭ شہری ہوا بازی کی جانب سے 25 مئی سے ڈومیسٹک ایرلائنس کا دوبارہ آغاز ملک کی ہوابازی کمپنیوں کیلئے مشکلات کا مؤجب ہوسکتا ہے۔ تین انڈین ایرلائنس کے ٹاپ ایگزیکیٹیوز نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے پر بتایا کہ یہ ایرلائن کمپنی کیلئے چیلنج کی طرح ہوگا کیونکہ ملک میں نئے وائرس ہاٹ اسپارٹس میں اضافہ ہورہا ہے۔ کثیر آبادی والے ہندوستان جیسے ملک میں کوروناوائرس کی وباء کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ ایرلائنس کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مسائل کا شکار ایرلائنس کو مختصر نوٹس کا فلائیٹس کی تیاریاں کرنا آسان نہیں ہوگا۔ عملہ کی تعیناتی، کوروناوائرس سے بچاؤ کی تمام تدابیر اور آلات کی فراہمی اور مسافرین کی کورونا سے حفاظت یقینی بنانا اہم کام ہوگا۔