گھریلو پرواز پھر سے شروع کرنے کے بعد چھ لاکھ نے سفر کیا

   

نئی دہلی۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) باقاعدہ گھریلو پرواز طیارہ سرویس 25مئی کو پھر سے شرو ع ہونے کے بعد ہفتہ تک چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے فضائی سفر کیا ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ پھر سے پروازیں شروع ہونے کے بعد پہلے 13دنوں میں 6جون تک تقریباً سات ہزار پروازیں چلیں اور جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ مسافر اپنی منزل تک پہنچے ہیں۔ ہفتہ کو 674پروازوں میں 65,080 لوگوں نے سفر کیا جو ان 13دنوں میں سب سے زیادہ ہے ۔کووڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں پروازوں پر روک لگا دی تھی۔ مرکزی حکومت نے نئی رہنما ہدایات کے ساتھ 25مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔