ہیمامالینی کو عمر عبداللہ کا مشورہ
واشنگٹن ۔ 14؍ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے احاطہ میں بی جے پی ایم پی ہیمامالینی کی جاروپ کشی کرتے ہوئے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرنے والے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ہیمامالینی نے سوچھ بھارت مشن میں حصہ لیتے ہوئے جھاڑولگائی لیکن میڈیم کو جھاڑو پکڑنا بھی نہیں آیا ۔ اس لئے انہیں اپنے گھر میں جھاڑو لگانے کی مشق کرنی چاہئے ۔ برائے کرم آپ ان خواتین سے جھاڑو لگانا سیکھیںجو متھرا صفائی کرم چاری کا کام کرتے ہیں ۔ ان سے کچھ سیکھ کر ہی وہ پارلیمنٹ میں جھاڑو لگانے کی مہم میں حصہ لیتی تو مذاق کا موضوع بننے سے محفوظ رہتیں ۔ واضح رہے کہ ہیمامالینی نے کل پارلیمنٹ احاطہ میں دیگروزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ جاروپ کشی کر رہی تھیں ۔ لیکن وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہیمامالینی کو جھاڑو پکڑنا بھی نہیں آیا۔
